• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کشمیری عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی، صوبائی وزراء

لاہور (خبرنگار،خصوصی رپورٹر،خصوصی نمائندہ) صوبائی وزراء نے کہا ہے کہ یوم کشمیر پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کشمیری عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہےوزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی ہٹ دھرمی نے کشمیری طلباء کو تعلیم کے حق سے محروم رکھا ہوا ہے۔ مودی کو کشمیری بچوں سے قلم اور خواب چھیننے کا کوئی حق نہیں۔ کشمیریوں پر ظلم کا دائرہ بڑھانا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم کشمیر کے حوالے سے جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑا نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے ک وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت کشمیری عوام کے ساتھ مکمل طور پر کھڑی ہے اور ہر سطح پر ان کے جائز حقوق کی حمایت کی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ کشمیری عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں،یوم کشمیر کی مناسبت سے صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے پیغام میں کہا کہ انشاء اللہ کشمیر میں ظلم کے گہرے اندھیرے جلد چھٹ جائیں گے۔ بدلتی عالمی صورتحال میں بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا دیکھ چکی ہے۔
لاہور سے مزید