• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کون کتنے دن جیل میں رہا، ن لیگ کا PTI رہنماؤں سے موازنہ

کراچی (جنگ نیوز) کون کتنے دن جیل میں رہا۔ ن لیگ کا پی ٹی آئی رہنماؤں سے موازنہ۔ نواز شریف 374اور مریم نواز 157دن، خواجہ سعد رفیق 462 دن جیل میں رہے، جبکہ پی ٹی آئی رہنمافواد چوہدری، اعظم سواتی صرف چند دن جیل میں رہے، جبکہ شہباز گل نے کچھ عرصے جیل میں گزارے۔ اس حوالے سے لیگی رہنما خواجہ آصف نے ویڈیو شیئر کردی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کو اپنے نظریات اور عقائد کے تقدس کیلئے بلند حوصلے اور عزم کیساتھ مقابلہ کرنا چاہیے، اقتدار کے نشے میں عمران خان پر ظنز کرتے ہوئے کہا تھا عمران خان کہتے تھے میں ان کو رلاؤں گا، پتا نہیں وہ ہمیں کہہ رہے تھے یا نہیں۔ 2020میں جب ن لیگ اپوزیشن میں تھی تب لیگی رہنما مرحوم مشاہد اللہ خان نے کہا تھا کہ اپوزیشن کو جیلوں سے نہ ڈرایا جائے، جب پی ٹی آئی والے جیل جائنگے ان کے آنسو پونچھنے والا کوئی نہیں ہوگا۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کو 374 اور مریم نواز 157دن، آصف علی زرداری کو 248دن جیل میں گزارنا پڑے اور فریال تالپور کو عید کے دن جیل لے گئے،خواجہ سعد رفیق462دن جیل میں رہے۔

اہم خبریں سے مزید