• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹیم نہیں آئیگی تو پاکستان بھی اپنے کھلاڑی نہیں بھیجے گا، PCB

کراچی(عبدالماجد بھٹی،اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین نجم سیٹھی نے ہفتے کو بحرین میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں دھمکی دی ہے کہ اگر ستمبر میں پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے بھارتی ٹیم نہیں آئے گی تو اکتوبر میں پاکستان بھیورلڈ کپ میں شرکت کے لئے اپنی ٹیم بھارت نہیں بھیجے گا اگر ایسا ہوگیا تو یہ پہلا موقع ہوگا جب کرکٹ ورلڈ کپ پاکستان کے بغیر ہوگا۔آئی سی سی کے قانون کے مطابق اگر حکومت کی اجازت نہ ہو تو کوئی بھی ملک ورلڈ کپ سے دستبردار ہوسکتا ہے۔ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد کی جانب سے دھمکی آنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے اہم اجلاس میں ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا۔واضع رہے کہ اس سال ستمبر میں پاکستان میں ایشیا کپ ہونا ہے جبکہ ایک ماہ بعد بھارت میں پچاس اوورز کا ورلڈ کپ ہوگا۔بھارتی بورڈ پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ اس کی ٹیم پاکستان نہیں جانا چاہتی اس لئے ایشیا کپ کو تیسرے ملک میں کرایا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کی جانب سے سخت گیر موقف کے بعد اب ایشین کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کو آئندہ ماہ طلب کیا گیا ہے۔مارچ ہی میں انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کا اجلاس بھی ہے۔
اہم خبریں سے مزید