• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھڑی: غیرت کے نام پر جرگےکے فیصلے پر شادی شدہ خاتون قتل

میرپورخاص(نامہ نگار/سلیم آزاد)سندھڑی میں شادی شدہ خاتون کو غیرت کے نام پرمبینہ جرگہ کے فیصلہ پر فائرنگ کرکے ہلاک اورلاش بغیر نماز جنازہ ،بغیر غسل اورکفن کے دفن کرنے کے لرزہ خیز واقعہ کاانکشاف،پولیس نے ایک ملزم کوگرفتارکرلیا جبکہ ایس ایس پی نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے 6رکنی انکوائری ٹیم قائم کرکے رپورٹ طلب کرلی۔اطلاعات کے مطابق میرپورخاص کے تعلقہ سندھڑی کے گاوں عبدالکریم شر میں 21سالہ نازیہ شر زوجہ اعظم شرکو فائرنگ کرکے قتل کرنے کی خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پرسرکارکی مدعیت میں سندھڑی تھانے میں مقدمہ درج کرکے ملزم نثارشر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا،ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے مذکورہ گاؤں سےمقتولہ کے شوہر اعظم شراور والد مولابخش سے ملاقات کی جنہوں نے ملزم کی نشاندہی کی،تاہم پولیس کے مطابق مزید پوچھ گچھ پر وہ ٹال مٹول کرتے رہے۔
اہم خبریں سے مزید