• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کی CPNE کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نےسی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے صدر کاظم خان، سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدور شکیل احمد ترابی اور انور ساجدی، سیکریٹری اطلاعات منزہ سہام سمیت دیگر عہدیداران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ آزاد، ذمہ دار اور باخبر میڈیا جمہوری معاشرے کا بنیادی ستون ہے۔ امید ہے کہ سی پی این ای کی نئی قیادت صحافتی اقدار کے فروغ، حقائق پر مبنی رپورٹنگ اور قومی مفاد کے تحفظ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت آزادیٔ صحافت کے فروغ اور میڈیا کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔دریں اثنا امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئی قیادت ملک میں آزادیئ اظہارِ رائے، صحافتی آزادی اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کاؤنسل آف نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت رکھتی ہے اور جمہوری نظام کی مضبوطی میں آزاد، ذمہ دار اور حقائق پر مبنی میڈیا کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید