اسلام آباد( رانا غلام قادر )پاکستان اور روسی فیڈریشن کے سفارت تعلقات کے78برس مکمل ہوگئے۔ روسی بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی سالگرہ کے اس یادگار موقع پر اپنے پاکستانی ساتھیوں کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں، باہمی تعلقات کے 78برس مکمل ہونے پر روسی فیڈریشن کے سفارت جانے نے تہنیتی پیغام جاری کیا ہے ۔ترجمان روسی سفارت خانہ نے کہا ہے کہ یکم مئی کو ہمارے ملک اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 78سال مکمل ہو گئے۔پاکستان کی آزادی کے ابتدائی برسوں میں سوویت یونین نے اس نو قائم شدہ ریاست کو بھرپور اقتصادی معاونت فراہم کی۔