• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹھارہویں ترمیم کا دفاع کرنے کا وقت آگیا،فضل الرحمٰن

جیکب آباد ( آن لائن ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ آئین، صوبائی خودمختاری اور اٹھارہویں آئینی ترمیم کا بھرپور دفاع کیا جائے اور ان میں کسی قسم کی مداخلت ہرگز قبول نہیں کی جائے گی ،جمعیت علماء اسلام ہر صورت آئین اور صوبوں کے حقوق کی حفاظت کرے گی۔ جے یو آئی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے جبکہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ، ایک طرف آئین کی بالادستی کی بات کی جاتی ہے لیکن دوسری جانب پارلیمنٹ کو محض ربڑ اسٹیمپ بنا دیا گیا ہے جو جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔
اہم خبریں سے مزید