کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈیفنس میں اسنیپ چیکنگ کے دوران خاتون پولیس افسر کے بیٹے اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑے میں گرفتار خاتون پولیس افسر کے بیٹے کو تھانے سے رہا کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو شخصی ضمانت پر چھوڑا گیا ہے اور اسے مزید قانونی کارروائی کے لئے عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ محظور علی نے ایس پی کلفٹن خالد جاوید کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق جھگڑے اور مبینہ ہاتھا پائی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔