اسلام آباد (نامہ نگار)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سائبر سکیورٹی کو مضبوط بنانا نہ صرف مالیاتی انفرا اسٹرکچر کی حفاظت کے لیے ضروری ہے بلکہ پاکستان کی وسیع تر ڈیجیٹل تبدیلی اور معاشی ترقی کے اہداف کی حمایت کے لیے بھی اہم ہے،سٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن موجودہ فریم ورکس کا جامع جائزہ لیں، کلیدی خامیوں کی نشاندہی کریں اور سائبر رسک مینجمنٹ اور ادارہ جاتی تیاری کے تمام متعلقہ پہلوؤں کا جائزہ لیں۔یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجیکل خطرات اور تبدیل ہوتی ہوئی خطرناک صورتحال کے پیش نظر پاکستان کے مالیاتی شعبے میں سائبرسیکیورٹی کی تیاریوں کو بڑھانے کے لئے ورچوئل اجلاس کی صدارت کی۔