کراچی (جنگ نیوز) ”جیو فلمز اور فلم والا پکچرز“بڑی عید پر لارہے ہیں دلوں کی دھڑکنیں تیز کرنے اور خوف کی ایک نئی دنیا میں لے جانے والی فلم ”Zombeid“۔فہد مصطفی اور مہوش حیات پہلی بار منفرد اور چونکا دینے والے کرداروں میں ایک نیا تجربہ ثابت ہونگے۔خوف، دہشت،ایکشن اور سسپنس سے بھرپور ہر منظر آپ کو اپنی نشست سے جکڑے رکھے گا اور شائقین فلم خوف، دہشت اور سنسنی کی ایک نئی دنیا میں ڈوب جائیں گے۔ پاکستان کا کامیاب فلم پروڈکشن ہاؤس ”فلم والا“ جس نے اب تک سب سے کامیاب فلمیں پیش کی ہیں ان میں ”نامعلوم افراد، ایکٹر ان لا،نامعلوم افراد ٹو،لوڈ ویڈنگ،کھیل کھیل میں قائد اعظم زندہ باد اور نابالغ افراد“قابل ذکر ہیں اس بڑی عید پر ”فلم والا“ کی پروڈیوسر اور رائٹر فضا علی مرزا اور رائٹر ڈائریکٹر نبیل قریشی اپنی شاندار مہارت اور صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی ایک بڑی ہارر فلم ”زومبیڈ“پیش کرنے جا رہے ہیں جو زومبیز کے گرد گھومتی ہیں اور پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی فلم ہے۔