کراچی (نیوز ڈیسک) ہرمز بندش کے باوجوداوپیک پلس کا تیل پیداوار بڑھانے کا فیصلہ ، یومیہ تقریباً 1لاکھ 88ہزار بیرل اضافہ تجویز، یو اے ای کے انخلا کے بعد کوٹے میں تبدیلی کی گئی ۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اوپیک پلس نے ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باوجود جون میں تیل کی پیداوار بڑھانے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے، جس کے تحت یومیہ تقریباً ایک لاکھ 88ہزار بیرل اضافہ کیا جائے گا، تاہم ماہرین کے مطابق یہ اضافہ عملی طور پر فوری اثر نہیں دکھا سکے گا کیونکہ خلیجی ممالک سے تیل کی ترسیل شدید متاثر ہے۔