• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی سچ اور جمہوریت کے ثابت قدم نگہبان ہیں، بلاول بھٹو

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ صحافت کی آزادی نہ صرف جمہوریت کے لئے ناگزیر ہے بلکہ امن، معاشی بحالی، پائیدار ترقی اور انسانی حقوق کے تحفظ کی بنیاد بھی ہے،آزادیصحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافیوں اور میڈیا پرسنز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نےصحافیوں کو قومی تاریخ میں سچ اور جمہوریت کے ثابت قدم نگہبان قرار دیا ہے۔ بلاول ہائوس سے جاری بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہاکہ جہاں سچائی قدغنوں سے محفوظ ہوتی ہے وہ معاشرے فروغ پاتے ہیں اور جہاں اسے دبایا جاتا ہے وہاں امید ماند پڑنے لگتی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافیوں، میڈیا اداروں اور ریاستی اداروں پر زور دیا کہ وہ معلومات کی ساکھ کے تحفظ کے لیے مشترکہ کردار ادا کریں اور گمراہ کن معلومات کے بڑھتے ہوئے خطرے کا مقابلہ کریں۔
اہم خبریں سے مزید