جدہ (شاہد نعیم) دنیا بھر کی طرح سعودی عرب،خلیجی ممالک میں بھی قائم پاکستانی سفارتی مشنز میں پاسپورٹ سروسز اگلے اعلان تک عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔پاکستانی سفارتخانے اور قونصلیٹ کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پوسٹ میں بتایا گیا کہ ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں تیکنیکی وجوہ کی بنا پر پاسپورٹ سروسز آئندہ اعلان تک عارضی طور پر معطل رہیں گی۔یہ بھی کہا گیا کہ پاسپورٹ سروسز کی بحالی سے متعلق کوئی بھی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔