• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس میں بھرتی کی حتمی سینیارٹی فہرست جاری، 1465 امیدوار شامل

کراچی (اسد ابن حسن) وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں گزشتہ دنوں ہونے والے پولیس میں بھرتی ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والوں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ مجموعی طور پر 1ہزار 465 امیدواروں کی فہرستیں جاری کی گئی ۔ امتحان میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا تھا ۔ جاری کردہ فہرستوں کے مطابق دیہی سندھ میں 184 امیدوار شامل ہیں جن میں 83جنرل کوٹہ اور ایک خواتین کوٹے پر شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا کے 191امیدوار جس میں81جنرل کوٹہ اور10خواتین کوٹہ، اسلام آباد 800امیدوار جس میں 693جنرل کوٹہ، 65خواتین کوٹہ اور 42اقلیتی کوٹہ، پنجاب سے 354امیدوار جس میں 291جنرل کوٹہ، 42خواتین کوٹہ اور 21اقلیتی کوٹہ اور شہری سندھ سے73امیدوار جس میں41جنرل، 27 خواتین کوٹہ اور 6اقلیتی کوٹہ پر شامل ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید