• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل، سکیورٹی پر مامور پولیس کو نقل و حرکت کیلئے 60بسیں دینے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب اور میچز کی سکیورٹی کے موقع پرپولیس کی نقل و حرکت کے لیے 60 بسیں ملتان پولیس کو دینے کے احکامات جاری کر دیے گئے،پنجاب پولیس کی موٹر برانچ کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق سی ٹی ڈی، لاہور ، فیصل آباد ، شیخو پورہ ، فیصل آباد، راولپنڈی اور پنجاب کانسٹیبلری سے بسیں بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے، یہ بسیں کل تک ملتان ضلع پولیس کے سپرد کر دی جائیں گی۔
ملتان سے مزید