• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کوآزاد کرائے بغیر ہم باعزت قوم کے طور پرزندگی نہیں  گزار سکتے، مقررین

لاہور(خصوصی رپورٹر) کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے او رآزاد کرائے بغیر ہم باعزت قوم کے طور پر زندگی بسر نہیں کر سکتے۔ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور کشمیر کے پاکستان سے الحاق کے بغیر پاکستان ادھورا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘ کے موقع پر ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں خصوصی نشست کے دوران کیا ۔ صدر نظریۂ پاکستان فورم آزاد کشمیر مولانا محمد شفیع جوش نے اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورۜکرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے کہا کہ وہ وقت اب دور نہیں جب جدوجہدِ آزادیٔ کشمیر کامیاب ہو گی اور کشمیری آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے۔ خالد محمود نے کہا کہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارت خانوں کو متحرک کیا جائے کہ وہ دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر اور بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں ، سید نصیب اللہ گردیزی ، انجینئر مشتاق محمود ، ناہید عمران گل، محمد سیف اللہ چوہدری نے بھی خطاب کیا ۔