کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی کے مرکزی دفتر میں جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی فاتحہ خوانی میں ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن، میونسپل کمشنر سید شجاعت حسین، تمام محکموں کے سربراہان اور افسران نے شرکت کی۔ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف نے ملک و قوم کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں مسلح افواج کے سپہ سالار کی حیثیت سے بھی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اپنے دور اقتدار میں جنرل پرویز مشرف نے قومی مفاد کو ہمیشہ پیش نظر رکھا۔