• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، سرکاری املاک و حساس مقامات کا ازسرنو سکیورٹی آڈٹ کرنے کا فیصلہ

پشاور(نمائندہ جنگ)پولیس لائنز دھماکہ کے بعد پشاور کی تمام سرکاری املاک وتنصیبات اور حساس مقامات کا ازسرنو سکیورٹی آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد سفارشات مرتب دیکر نئی سکیورٹی حکمت عملی اپنائی جائے گی، سکیورٹی آڈٹ کا فیصلہ سی سی پی اوپشاور محمد اعجاز خان کی سربراہی میں پولیس لائنز میں منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس میں ہوا،پولیس لائنز دھماکے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیااجلاس میں میں ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی، ایس ایس پی کوآرڈی نیشن ظہور بابرآفریدی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن شہزادہ کوکب فاروق ، کمانڈنٹ کیمپس تجمل خان سمیت ایس پیز، ایس ڈی پی اوزاوردیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران پولیس لائنز دھماکہ کے بعد پیدا ہونے والی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے موثر سکیورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید