• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر دنیا کے منصفوں سے انصاف چاہتا ہے، زرداری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا کے منصفوں سے انصاف چاہتا ہے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والےبھارتی ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔یوم یکجہتی کشمیر کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے جہاں انسانی حقوق کی پامالی روز کا معمول بن چکا ہے۔ پیپلزپارٹی کشمیریوں کی رائے شماری کے مطالبے کی حامی ہے‘بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی گردی کو بے نقاب کیا ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی سے خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا ۔
اہم خبریں سے مزید