• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے، بلاول

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہے گا، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کرے۔پاکستان کشمیری عوام کی غیرمتزلزل اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا جب تک کشمیری بھارتی مظالم کا شکار ہیں پاکستان کبھی چین سے بیٹھے گا نہ خاموش تماشائی بنے گا، 7 دہائیوں سے بھارتی قابض افواج نے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے ہیں اور انہیں ان کے حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے، آج مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا کے سب سے زیادہ فوجی تعیناتی والے علاقوں میں سے ایک ہے جہاں 9 لاکھ سے زیادہ قابض بھارتی فوج تعینات ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ کشمیری مسلسل خوف میں زندگی بسر کر رہے ہیں کیونکہ بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں طاقت کے اندھا دھند استعمال اور ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری ہے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ختم کرنا ہوں گی۔
اہم خبریں سے مزید