• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، روٹھی بیوی پر غصہ، ساس، سالی، سالا قتل کرکے خودکشی کرلی

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن اتحاد پارک میں شوہر نے روٹھی بیوی نہ ماننے پر سسرال میں گھس کرساس، حاملہ سالی اور سالے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور پھر اپنے سر میں بھی گولی مارکر خود کشی کرلی۔شوہروقاص نے تلخ کلامی پرتینوں سسرالیوںکو فائرنگ کا نشانہ بنایا، پھر اپنے سر میں گولی مارلی، سی سی پی او لاہور نےواقعہ کا نوٹس لیکر ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی۔ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر کے مطابق وقاص کی بیوی گھریلو ناچاقی پر ناراض ہوکر میکے گئی ہوئی تھی، گزشتہ روز وقاص بیوی کو منانے سسرال گیا جہاں تلخ کلامی ہوئی ۔ اسی دوران مشتعل ہوکر ملزم وقاص نے فائرنگ کرکےسالے28سالہ نعمان، حاملہ سالی نیہا اور 55سالہ ساس شگفتہ کو موت کے گھاٹ اتارا اورپھر اپنی زندگی ختم کرلی۔ واقعہ کی اطلاع پرپولیس کی بھاری نفری اور اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے ۔پولیس نے چاروں لاشیں قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دی۔