• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ڈویژن کے چار اضلاع کے ضلعی سربراہوں کو تبدیل کردیا گیا

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی ڈویژن کے چار اضلاع کے ضلعی سربراہوں کو تبدیل کردیا گیا ہے۔اب ڈپٹی کمشنر اٹک حسن وقار چیمہ کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی جبکہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا تعینات کر دیا گیا۔جہلم ،چکوال،اٹک کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کیاگیا۔قراۃ العین ملک کو ڈپٹی کمشنر چکوال جبکہ راؤ عاطف رضا کو ڈپٹی کمشنر اٹک تعینات کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید