ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن پر مریم نواز کی آمد کے موقع پر ریسکیو 1122 ملتان ہائی الرٹ رہا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ کی ہدایات پر کنونشن کی جگہ پر ایمرجنسی کور کے لیے ریسکیو پوسٹیں بنائی گئی .خاص طور پر جلسہ گاہ کے اندر اور باہر پوسٹیں بنائی گیں اور ریسکیو کی گاڑیوں کو بمعہ سٹاف الرٹ کیا گیا .ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسر ریسکیو 1122براہ راست نگرانی کی۔