• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثابت ہو گیا ملتان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، لیگی خواتین

ملتان (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ضلعی صدر روبینہ خلیل کی قیادت میں پارٹی کی چیف آ رگنائزر مریم نواز کے استقبال کے لئے ملتان کینٹ سے خواتین کارکنان کے قافلے نے شرکت کی،روبینہ خلیل نے کہا کہ مریم نواز کے کامیاب ورکرز کنونشن سے ثابت ہو گیا ہے کہ ملتان آج بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے آنے والے دنوں میں ن لیگ عام انتخابات میں بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی۔ سابق ایم پی اے شمیلہ اسلم،ماریہ علی،مدیحہ شیخ،نسیم زہرہ،نبیلہ تارڑ،فضہ اعوان،رقیہ مغل،مسز رحمان، زونی ودیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید