ملتان (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزراورسینئر نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کی وجہ سے چاہیں بھی تو ریلیف نہیں دے سکتے، عمران خان کی جیل بھرو تحریک کاآغاززمان پارک سے ہونا چاہیے، ہم انتظار کر رہے ہیں کہ یہ جیل بھریں ہم نظریں بچھائیں بیٹھے ہیں،عمران نے جوجرائم کئے انکی سزابھگتناپڑیگی،یہ جیل کیابھریں گے یہ توچھپے بیٹھے ہیں ، فرنٹ لائن پرخواتین کور کھاہواہے،یہ خودسامنے تو آئیں قانون اپنا راستہ بنائیگا۔ ملتان میں میڈیا کے نمائندوں سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رانا ثناءاللہ نے جعلی مقدمے میں چھ ماہ قید کاٹی ،عمران خان کو ابھی کسی نے انگلی بھی نہیں لگائی ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو2017ءمیں ایک اقامہ پرنکالاگیا،پانامہ کیس کے دوران ہفتے میں پانچ دن پیشی پرہوتے تھے ،ایک دن میں دو،دوبارعدالت میں جاتے تھے ۔عمران خان کے خلاف ناجائز پیسے کے ثبوت بھرے پڑے ہیں وہ توبدنام زمانہ کیس میں بھی عدالت میں نہیں آتے۔ایسی سہولت کیانواز شریف کو حاصل تھی ،کیامریم کو یہ سہولت حاصل تھی، سب جانتے ہیں کہ کیس جھوٹے تھے ،ہم سے انتقام لیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں احساس ہے کہ ملک مشکل حالات میں ہے ،سب جانتے ہیں کہ مشکلات کس کی وجہ سے ہیں۔مہنگائی کم کرنا قیمتیں کنٹرول کرناصوبے کاکام ہے پنجاب ،خیبرپختوانخوا اورآزادکشمیر تحریک انصاف کے پاس رہے ،یہ ساراملبہ شہبازشریف پرڈال کرچلے جاتے ہیں ،ہم جھوٹے وعدے نہیں کریں گے۔