• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرمنلز نے حساس ادارے کے افسر کو بھی نہ چھوڑا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فائرنگ کے واقعات میں حساس ادارے کے اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدودو قائد آباد گوشت والی گلی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں اصغر علی نامی شخص زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی شخص حساس ادارے کا اہلکار ہے اور ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ واقعہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے پیش آیا۔سرسید تھانے کانسٹیبل کامران اسلحہ چیک کررہا تھا کہ گولی چلنے سے ہیڈ کانسٹیبل دانش پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔ بن قاسم کے علاقے گھگر پھاٹک پاک لینڈ روڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص 28سالہ منصور ولد عبدالغنی زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید