• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی ڈبلیو پی، 87 ارب 17کروڑ کے ترقیاتی منصوبے منظور

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) سینٹر ل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کی تعمیر سمیت 87ارب17کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ، سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں 20ارب92کروڑ38لاکھ75ہزار روپے لاگت کے تربت، مند روڈ تا ایران بارڈ روڈ (ایم 8)کی تعمیر ، 29ارب63کروڑ83لاکھ53ہزار روپے کی لاگت سے پنجگور-گچک-آواران روڈ کی تعمیر کی منظوری دی اور توثیق کےلیے ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی، سی ڈی ڈبلیو پی نے 67کروڑ36لاکھ88ہزار روپے کی لاگت سےضلع کیچ بلوچستان میں نہنگ پل کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی۔سی ڈی ڈبلیو پی نے 17,972.902 ملین روپے کی لاگت سے 26 میگاواٹ شغرتھنگ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی منظوری دی2ارب4کروڑ30لاکھ روپے کی لاگت سے ادارہ برائے پناہ گزینوں کے لیے ایڈمنسٹریشن کے ادارے کو مضبوط کرنے کا منصوبہ بھی منظور کیا۔
اہم خبریں سے مزید