• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، مشتعل افرادنے مبینہ گستاخی پر دکان کو آگ لگادی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ گنج منڈی کے علاقہ میں مشتعل افرادنے مبینہ گستاخی کرنے والے ملزم کی دکان کوآگ لگادی ،ذرائع کے مطابق پیر کی رات راجہ بازارکے قریب واقع مسلم بازار میں واقع مونگ پھلی اوردالوں کی دکان کے مالک اورایک گاہک کی تلخ کلامی ہوئی اورگاہک نے الزام لگایاکہ مبینہ طور پر دکاندارنے مذہب کے حوالے سے کچھ توہین آمیز باتیں کہیں جس پر علاقے میں اشتعال پھیل گیا ،اطلاع ملنے پرقریب ہی واقع تھانہ گنج منڈی سے پولیس موقع پرپہنچ گئی اورمذکورہ دکان دار اوراس کے بیٹے کومشتعل ہجوم سے بچاکرمحفوظ مقام پر منتقل کردیا،جب کہ ہجوم نے بعدازاں تھانہ گنج منڈی پردھاوبول دیا اورتھانے کاگھیراؤکرکے نعرے بازی شروع کردی رات گئے پولیس نے مشتعل مجمع کومنتشرکردیا ، ذرائع کاکہناہے کہ ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے کچھ نہیں کیا اس پر توہین آمیزکلمات کہنے کاجھوٹا الزام لگایاجارہے ، پولیس کی بھاری نفری نے پورے علاقہ کوگھیرے میں لے رکھاتھا۔
اسلام آباد سے مزید