• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدمہ میں ڈسچارج ہونے والی لڑکی جیل سے رہائی کے بعد اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اغواکے مقدمہ میں ڈسچارج ہونے والی لڑکی کواڈیالہ جیل سے رہائی کے بعداغواءکرلیاگیا،تھانہ صدربیرونی کو محمدناصر نے بتایاکہ اپنی چچا زاد بہن(ل) کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پونے نو بجے رات گیٹ نمبر3 سے باہر نکلا تو ایک سفید رنگ کی گاڑی نمبر 8719جس میں ایک عورت اور 4 مرد سوار تھے آگئے جنہوں نے ہمیں روک لیا ، مجھے مارنا شروع کردیا اور میری چچا زاد بہن کو زبردستی اپنی گاڑی میں ڈال کر گورکھپور کی جانب فرار ہوگئے۔مدعی کے مطابق مغویہ کے بھائی پرتھانہ نصیرآبادمیں ایک لڑکی کواغواکرنے کامقدمہ درج کیاگیاتھا جس میں ملزم کی بہن (ل)کوبھی نامزدکیاگیا تھا۔اس دوران تھانہ نصیرآبادکے علاقہ سے اغواہونے والی لڑکی نے عدالت میں بیان دیاکہ اسے کسی نے اغوانہیں کیابلکہ اس نے اپنی مرضی سے کورٹ میرج کی ہے جس کے بعد(ل)کوپولیس نے ڈسچارج کردیا اور ہفتہ کی رات جب اڈیالہ جیل سے رہائی ملنے کے بعدوہ باہرآئی تواسے اغواکرلیاگیا ۔
اسلام آباد سے مزید