• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ذمہ داریاں نبھائے، مشعال ملک

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں یکجہتی کشمیر فورم کا افتتاح کر دیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان نے کہا کہ یہ فورم فیکلٹی اور طلباء کو اکٹھے ہونے اور کشمیریوں کیلئے امن‘ انصاف اور انسانی حقوق کیلئے کام کرنے کے مواقع فراہم کریگا۔ مشعال ملک نےکہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔ مقبوضہ کشمیر میں حق خودارادیت کی وکالت کرنے والوں کو ہلاک کر دیا جاتا ہے۔ اس موقع پر ریحانہ ملک، فیکلٹی ممبران اور دیگر بھی موجود تھے۔
اسلام آباد سے مزید