• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مساجد پر حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، مولانا سیعد جان

پشاور(نیوزرپورٹر) جامعہ دارالعلوم احیاء الاسلام ریگی پشاور میں شھداء پولیس لائن پشاور اور کوہاٹ تانڈہ ڈیم میں شہید ہونے والے طلباء کے لیے فاتحہ خوانی اور تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مدرسے کہ مہتمم مولانا سیعد جان نے کہا کہ مساجد پر حملے کرنے والے حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔اسلام امن اور محبت کا دین ہے جس میں ایسے حملوں کی اجازت نہیں دعائیہ تقریب میں ڈی ایس پی ریگی فدا حسین، ایس ایچ او ریگی عمران خان، چیئرمین ریگی افتیزئی مفتی محمد عارف جان، مفتی معروف خان اور دیگر افراد نے شرکت کی اس دوران پولیس لائن خوکش حملہ کے شہدا ور کوہاٹ کوھاٹ تانڈہ ڈیم کے شہدا کے ایصال ثواب جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے بھی دعا کی گئی شرکاء کا کہنا تھا کہ پولیس لائن مسجد دھماکہ میں نمازیوں کو شہید کیا گیا مساجد پر حملے کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، پولیس لائن پر حملے کا مقصد کے پی پولیس کے مورال کو کمزور کرنا تھا مگر اس صوبے کے پولیس کے جوان بہادر ہیں اور اس قسم کے حملوں سے ان کے حوصلوں کو کمزور نہیں کیا جا سکتا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہی ہے اور انہیں اپنے شہدا پر فخر ہے۔
پشاور سے مزید