• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے سامان، نقدی سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ نیو ملتان کے علاقے تین مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اسامہ سے قیمتی موبائل اور 42 ہزار سے زائد کی نقدی چھین لی پولیس تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں دو نامعلوم ملزمان نے عثمان سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ الپہ کے علاقے میں عمران سے نامعلوم ملزمان نے موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ صدر ملتان کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے شہباز کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے پولیس تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے محمد شہباز کے گھر سے ہزاروں روپے مالیت کی پانچ من گندم چوری کر لی پولیس تھانہ صدر ملتان کے علاقے میں دانیال کی پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے یونس کی نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکلیں چوری کر لی ۔
ملتان سے مزید