• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 گھنٹوں کے دوران جرائم کی 144 وارداتیں، رپورٹ وزیراعلیٰ کو موصول

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو موصول ہونے والی 24گھنٹوں کی رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں144 اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں 50 موبائل فون،نقدی چھینی جبکہ 5 کاریں چوری ، 4موٹرسائیکلیں چھینی اور85 چوری کی گئیں ،پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان 4 مقابلے ہوئے جس میں ایک ملزم ہلاک، 7 کوزخمی حالت میں 9 جرائم پیشہ افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیاگیا، مجموعی طور پر 142ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جن میں30اسٹریٹ کرمنلز ،15 کار لفٹرز، 5 قاتل ،2 بھتہ خور،2 دہشتگرد، 19افراد کو غیر قانونی اسلحہ برآمدگی پر،17منشیات فروش اور سپلائیر،52 دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں ، 19 غیر قانونی اسلحہ ،14کلو گرام چرس ، 314گرام آئس،14چھینے گئے موبائل فون اور78مسرقہ گاڑیاں بر آمد کی گئیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید