کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کا ر کردگی کا جائزہ لینے والی حکومتی کمیٹی کا پہلا اجلاس 15 فروری تک متوقع ہے، رکن سابق کپتان اصلاح الدین ان دنوں عمرے پر ہیں جبکہ اختر رسول کی طبعیت ناساز ہے، پاکستان اسپورٹس بورڈکی قائم کردہ کمیٹی میں اختر رسول، اصلاح الدین ، شہناز شیخ ، خواجہ جنید بطور ارکان کام کریں گے ۔ سربراہی پی ایس بی کے ڈائریکٹر جنرل کریں گے ، کمیٹی اگست 2015 سے مئی 2022 تک قومی ٹیم کی کارکردگی کی رپورٹ تیار کر کے دو ماہ میں حکومت کو پیش کرے گی۔ کمیٹی پچھلے پانچ سالوںمیں دیے گئے فنڈ کے استعمال کا بھی جائزہ لے گی، کمیٹی کو شک ہے کہ پی ایچ ایف کا ایک خفیہ اکاؤنٹ بھی استعمال ہورہا ہے، فیڈریشن کے ازسر نو آڈٹ کے لئے پہلے ہی بین الصوبائی رابطہ کی وزارت نے متعلقہ حکام کو خط لکھ رکھا ہے۔ اسپیشل آڈٹ میں 2015-2022 کے دوران ملنے والے فنڈز میں بدانتظامی کی صورت میں ایف آئی اے کو ریفرنس بھجوایا جائے گا۔