• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرین ترکیہ کیلئے ریلیف فنڈ قائم، کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ دینے کا اعلان

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ، ایجنسیاں ) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے ریلیف فنڈ قائم کردیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جو منگل کے روز ہوا۔ وفاقی کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے،سرکاری ملازمین سے ایک ایک دن کی تنخواہ لینے کا فیصلہ ہے، جبکہ مخیرحضرات سے بھی فراخ دلانہ مدد کی اپیل کی ہے ۔وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث دورئہ ترکیہ اور آل پارٹیز کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کا دورہ اور آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخوں کا اعلان بعد میں یکا جائے گا۔ وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی اموات اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان پر گہرا دُکھ اور افسوس ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں مصیبت میں گھرے اپنے زلزلہ زدگان بہن بھائیوں کی پاکستان ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم اس المناک قدرتی آفت میں ترکیہ اور شام کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیراعظم نے ترکیہ زلزلہ زدگان کیلئے قائم کیے گئے ریلیف فنڈ میں تمام پاکستانیوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر ترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اہم خبریں سے مزید