• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلویز کی 6 ماہ میں آمدن 28 ارب، اخراجات 53 ارب رہے، سینیٹ وقفہ سوالات

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )حکومت نے سینٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 6ماہ کے دوران پاکستان ریلویز نے اپنے آپریشنز سے 28اعشاریہ 263ارب روپے کمائے جبکہ اس عرصہ کے دوران ریلویز کے 52اعشاریہ 990ارب روپے خرچ ہوئے۔ا یف آئی اے سائبر کرائم ونگ کےملازمین کو مستقل کر دیا گیا ہے ۔ سنیٹر فیصل جاوید اور حکومتی سنیٹرز بہرہ مند تنگی کیخلاف سخت جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔اس دوران اپوزیشن نے واک آؤٹ بھی کیا۔منگل کووقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ ا یف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے 243ملازمین کودو ماہ میں تنخواہیں دے دی گئی ہیں۔ وزیر مملکت شہادت اعوان نے بتایا کہ شدید سیلاب کے باعث ریلویز کو بہت زیادہ نقصان پہنچا، ریلویز سمیت مواصلات کے تمام ذرائع کو الیکٹرک پرلے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔وزارت ریلویز نے تحریری جواب میں بتایا کہ یکم جولائی تا 31 دسمبر 2022 تک ریلویز نے 28اعشاریہ 263ارب روپے کمائے جبکہ اس عرصہ کے دوران 52اعشاریہ 990ارب روپے کے اخراجات ہوئے ،33فیصد اخراجات تنخواہوں کی ادائیگیوں پر آئے۔اس دوران حکومت نےگرانٹ ان ایڈ کی صورت میں پونے 22ارب روپے سبسڈی دی۔اس دوران ریلوے کا اوسط خسارہ تقریباً تین ارب روپے رہا۔چیئرمین سینٹ نے کہا کہ کارگو ٹرین بھی چلائیں۔ وزیر مملکت شہادت اعوان نے بتایا کہ ہاؤسنگ سکیموں میں پارک، پلے گراؤنڈز، روڈز سی ڈی اے اپنے پاس ٹرانسفر پہلے کروالیتی ہے، ٹائم پر سکیم مکمل نہ کرنے پر آٹھ ہزار روپے فی کنال جرمانہ ہوتا ہے۔ بیس فیصد پلاٹ مورگیج کئے جاتے ہیں ۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ سینٹ کی کوئی ہاؤسنگ سوسائٹی نہیں ، جو ہے وہ پرائیویٹ ہے ، ہم نے لکھ کر دیا ہے وہ اپنا نام تبدیل کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید