بیجنگ(شِنہوا) چین نے ہنگامی انسانی امداد کا میکنزم تشکیل دیتے ہوئے زلزلہ سے متاثرہ ترکی اور شام کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کااعلان کیا ہے۔ چین کی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ایجنسی کے نائب سربراہ ڈینگ بوچھنگ نے منگل کو بتایاکہ ترکی کو4کروڑ یوآن (تقریبا 58لاکھ 90ہزار ڈالر)مالیت کی ہنگامی امداد کی پہلی کھیپ فراہم کی جائے گی۔