• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض، اب تک کے سب سے بڑے پاکستانی وفد کی ٹیکنالوجی فورم میں شرکت

کراچی (نیوز ڈیسک) ریاض، اب تک کے سب سے بڑے پاکستانی وفد کی ٹیکنالوجی فورم میں شرکت، پاکستانی سفاتخانے کا کہنا ہے کہ لیپ 2023 کا مقصد مثبت مستقبل کی تعمیر کیلئے ٹیکنالوجی کی لامحدود صلاحیتوں کو استعمال میں لانا ہے، پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری میں 2022 میں 77 فیصد اضافہ؛ آئی ٹی برآمدات نے صرف 2022 میں 2.6 ارب ڈالرز کمائے۔ عرب نیوز کے مطابق پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (P@SHA) اور ریاض میں ملک کے سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمپنیوں کا’’اب تک کا سب سے بڑا‘‘ وفد سعودی عرب میں 6 سے 9 فروری تک ہونے والے لیپ ( LEAP ) ٹیک کنونشن میں شرکت کر رہا ہے۔ ریاض میں پاکستانی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ لیپ 2023 ایک عالمی ٹیک ایونٹ ہے جس کا مقصد دنیا کی سرکردہ کمپنیوں، اختراع کاروں اور ماہرین کو ’’نئے آئیڈیاز دریافت کرنے، نئی شراکت داریاں بنانے اور متاثر کن معلمین اور سرمایہ کاروں کے ساتھ جڑنے اور ایک مثبت مستقبل کی تعمیر کے لیے ٹیکنالوجی کی لامحدود صلاحیتوں کو استعمال کرنا ہے۔ پاشا ( P@SHA ) کے چیئرمین زوہیب خان نے ٹویٹر پر کہا کہ لیپ 23 پر پاکستانی ٹیکنالوجی کی بہترین چیزیں دریافت کریں۔ سال کے تاریخی ٹیک ایونٹ میں شرکت کے لیے پاکستان کے اب تک کے سب سے بڑے وفد سے محروم نہ ہوں۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) اور پاشا کے تعاون سے اس سال 18 اعلیٰ پاکستانی آئی ٹی اور ٹیلی کام کمپنیاں اور 10 اسٹارٹ اپس لیپ میں شرکت کر رہے ہیں۔ کمپنیاں مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ آف تھنگز، بلاک چین اور کرپٹو، روبوٹکس، تھری ڈی پرنٹنگ، اسپیس اینڈ سیٹلائٹس وغیرہ کے شعبوں میں کام کرتی ہیں۔ ریاض میں پاکستان تجارتی مشن پاکستان سے آنے والی تمام کمپنیوں کو سہولت فراہم کر رہا ہے اور وزیر تجارت و سرمایہ کاری اظہر علی ڈہر نے ریاض چیمبرز اور سعودی فیڈریشن آف چیمبرز کے ساتھ ساتھ بڑی سعودی آئی ٹی فرموں کے ساتھ پاکستانی مندوبین کے لیے کاروباری مصروفیات اور بزنس ٹو بزنس سیشنز کا ایک سلسلہ منعقد کیا ہے۔ ریاض میں سفارت خانے نے کہا کہ یہ کوشش ایک ٹیک ڈیسٹینیشن کے طور پر پاکستان کی نمائندگی کرنے اور پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ صلاحیت پر روشنی ڈالنے پر مرکوز ہے۔ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری میں 2022 میں 77 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مالی سال 2019-22 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔ آئی ٹی برآمدات نے صرف مالی سال 2022 میں 2.6 ارب ڈالرز کمائے۔
اہم خبریں سے مزید