• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکل گھڑی میں ترکیہ اور شام کے عوام کیساتھ ہیں، سینیٹر ثمینہ

کوئٹہ (پ ر) سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے ترکیہ اور شام میںہولناک زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں اور نقصان پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔اپنے بیان میں ترکیہ اور شام کی حکومتوں اور عوام سے اظہار ہمدردی و افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اور شام ہمارے دوست ممالک ہیں اور انہوں نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے ۔ اس وقت ہمارے دوست ممالک ترکیہ اور شام مشکل وقت سے گزر رہے ہیںاورتمام کاروبار زندگی رک گیا ۔اس مشکل گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ ہے اور انہیںتنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے اس ہولناک زلزلے کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے ترکیہ اور شام کی حکومتوں اور عوام کو پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ امداد اور ریسکیو کے کاموں میں حصہ لینے کے لئے پاکستانی ماہرین اور ٹیمیں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔بیان میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ زلزلہ انتہائی شدید تھا اور جس کے نتیجے میں اس وقت تک اندوہناک قدرتی آفت کے نتیجے میں ترکیہ اور شام میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور ہزاروں زخمی ہیں جبکہ کئی ہزار عمارتیں منہدم ہو چکی ہیںجن میں اب بھی لوگ پھنسے ہوئے ہیںجبکہ دونوں برادر ممالک میں ایمرجنسی صورتحال ہے ۔ پاکستان کی جانب سے ریسکیو ٹیمیں ترکیہ اور شام پہنچ چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں پیش آنے والے اس ہولناک زلزلے کے نتیجے میںہزاروں کی تعداد میں ہلاکتوں اور نقصانات پر ہر آنکھ اشکبار ہے اور پاکستانی قوم ترکیہ اور شام کے عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ترکیہ اور شام کی بھرپور مدد کی جائے ۔
کوئٹہ سے مزید