• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون وے خلاف ورزی پر چالان، ڈرائیونگ لائسنس معطل کرنے کی ہدایت

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے مری روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں پرون وے کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔ تیمورخان نے شہر میں ون وے کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے مری روڈ ،نیو ٹاؤن سرکل ،مال روڈ، قاسم مارکیٹ، مریڑ حسن سمیت مختلف پوائنٹس کا اچانک معائنہ کیا،اس موقع پر انہوں نے تمام سرکل و سیکٹر انچارجز کواحکامات جاری کیے کہ وہ اپنے سرکل و سیکٹر میں ایسے تمام بلیک سپاٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے اضافی اہلکار تعینات کریں اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ زیرو ٹالرنس اپناتے ہوئے انہیں چالان ٹکٹ جاری کرنے کیساتھ انکے لائسنس بھی معطل کریں۔،سی ٹی اونے کہا کہ شاہراہوں پر حادثات اور ٹریفک جام کی بڑی وجہ شہریوں کی طرف سےون وے کی خلاف ورزی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید