• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی تاروں سے لٹکنے والی ڈور میں کرنٹ سے نوجوان جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ ریس کورس کے علاقہ ٹینچ بھاٹہ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا،ریسکیو1122کے مطابق پتنگ کی ڈوربجلی کی تاروں سے لٹک رہی تھی جس سے 22سالہ شاہدکوکرنٹ لگاجو موقع پردم توڑگیا۔ ذرائع کاکہناہے کہ دھاتی تارسے بندھی ڈورمیں کرنٹ تھا جو نوجوان کی موت کاباعث بنا ۔
اسلام آباد سے مزید