• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں بیٹی اور دو لڑکیوں سمیت 5 افراد اغواء

راولپنڈی ، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں سے ماں بیٹی اور دو لڑکیوں سمیت 5 افراد کو اغواء کر لیا گیا۔ تھانہ صادق آبادکو طلحہ سردار نے بتایا کہ اس کی بیو ی اور سات سالہ بیٹی کو کسی نے اغواء کرلیا۔تھانہ صادق آبادکو محمد رفاقت نے بتایا کہ اس کی بہن (ن) عمر 22 سال کو کسی نے اغواء کرلیا۔تھانہ گولڑہ کے علاقے میں شاہدہ کے بارہ سالہ بیٹے یسین کو نامعلوم نے اور تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں عمران کی اہلیہ کو اغوا کرلیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید