• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم شریکۃ الحسین عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) حضرت سیدہ زینبؓ بنت علیؓ کی شہادت کے سلسلہ میں یوم شریکۃ الحسین منگل کو عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔امام بارگاہ زین العزا  میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئےمقررین نےکہا کہ حضرت سیدہ زینبؓ نے الٰہی اصولوں اور دین و شریعت کی بقاء و سربلندی کیلئے میدانِ کربلا میں پیش کی گئی انمول قربانیوں کو اجاگر کیا ۔انجمن کنیزان امام العصر والزمان کے زیر اہتمام شعب ابی طالب میں مجلس سے آپا سیدہ حسین، امام بارگاہ شہیدان کربلاٹائربازار میں مجلس سے مولانا اجلال حیدرنے خطاب کیا۔ امامبارگاہ اہلبیت واہ کینٹ ،امامبارگاہ قصر امام موسیٰ کاظم سادات کالونی ، امام بارگاہ قصرابوطالب مغل میں بھی مجالس کاانعقادکیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید