تہران (نیوزڈیسک) امریکہ اور اسرائیل کی حالیہ فوجی مشقوں کے جواب میں ایران کی جانب سے اپنی فوجی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے زیر زمین بیس کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ایرانی کے سرکاری ٹی وی سے جاری کی گئی ویڈیو میں مختلف جنگی طیارے اور ڈرونز ’’ایگل 44‘‘نامی بیس کے اندر کھڑے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ایران کی جانب سے بیس کا اصل مقام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم بتایا گیا ہے کہ امریکی بمباری سے تحفظ کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ بیس پہاڑوں کو کھود کر بنایا گیا ہے، جاری کی گئی فوٹیج میں جنگی طیاروں کو دن اور رات کی اوقات میں بیس سے اڑان بھر کر مشن پر روانہ ہوتے اور اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔