• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے راجا عاکف آئی ایل ٹی 20 میں کامیابیوں پر خوش

دبئی (نمائندہ خصوصی) ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں دبئی کیپیٹلز کے راجا عاکف نے میڈیم پیس بولر کی حیثیت سے دس میچوں میں9وکٹ حاصل کئے ہیں ۔ ان کا تعلق لاہور کے مشہور کلب مزنگ جیم خانہ سے ہے۔ وہ عاقب جاوید، کامران اکمل، سمیع اسلم وغیرہ کے ساتھ کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ کی سیاست سے پریشان ہوکر امارات آئے اور عرب امارات کی نمائندگی کا موقع ملا۔ وہ کہتے ہیں خواہش تھی کہ پاکستان کیلئے کھیلوں۔ پاکستان کرکٹ میں سیاست بہت تھی اور پیسہ بھی کم ملتا تھا اس لئے یہاں قسمت آزمائی اور انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا ۔ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں غیر ملکی کھلاڑیوں اور کوچز کے ساتھ کھیل رہا ہوں۔ لیگ سے امارات کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا۔ پریشر میں کس طرح بولنگ کی جاتی ہے اس کا علم بھی کوچز اور کھلاڑیوں سے ہورہا ہے۔اب یہ خواب ہی لگتا ہے کہ میں دنیا کے بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈڑیسنگ روم شیئر کررہا ہوں ۔

اسپورٹس سے مزید