• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے، A320طیاروں پر چیک A مینٹی ننس کے قابل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے A320طیاروں پر چیک Aمینٹی ننس کرنے کے قابل ہو گیا ، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے اسلام آباد میں طیاروں کے’’چیک مینٹی ننس‘‘ کے لئے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) سے منظوری حاصل کر لی۔اسلام آباد میں پی آئی اے کی انجینئرنگ کی سہولت میں اضافہ کے ساتھ، پی آئی اے اب اسلام آباد میں بھی A320 طیاروں پر چیک A مینٹیننس کرنے کے قابل ہو گیا ہے۔پی آئی اے نے اے تھری ٹوئنٹی طیارہ جوکہ اسلام آباد میں گراؤنڈ تھا پر چیک-1A کامیابی کے ساتھ سرانجام دیا جس بعد اسلام آباد سے کراچی کے لیے پرواز چلائی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید