لاہور ( آن لائن ) بے نظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں کئی سال کے بعد سماعت کیلئے مقرر کرلی گئیں،پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن بے نظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے تشکیل دیئے گئے خصوصی ڈویژن بنچ میں جسٹس مرزا وقاص اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز شامل ہیں جو 8 اپیلوں کی آج (جمعرات) سماعت کریں گے۔حکومت نے بے نظیر قتل کیس کے ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے، جب کہ سزا کیخلاف پولیس افسران سعود عزیز،خرم شہزاد کی اپیل پر بھی سماعت ہوگی۔