• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 1.50؍ اور اوپن مارکیٹ میں 4؍روپے تک سستا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کی قدر میں بہتری،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1.50 روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں 4 روپے تک گھٹ گئی ، یورو 3 روپے اور پاؤنڈ 4 روپے سستا ہو گیا، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 274.00 روپے سے کم ہو کر 273.00 روپے اور قیمت فروخت 1.50 روپے کی کمی سے 275.00 روپے سے کم ہو کر 273.50 روپے ہو گئی ہے ، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 3 روپے کی کمی سے 276.00 روپے سے کم ہو کر 273.00 روپے اور قیمت فروخت 4 روپے کی کمی سے 280.00 روپے سے کم ہو کر 276.00 روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق 3 روپے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید 293.00 روپے سےکم ہو کر 290.00 روپے اور قیمت فروخت 298.00 روپے سے کم ہو کر 295.00 روپے ہو گئی ہے ،جبکہ4 روپے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 329.00 روپے سے کم ہو کر 325.00 روپے اور قیمت فروخت 334.00 روپے سے کم ہو کر 330.00 روپے ہو گئی۔ ہے۔
اہم خبریں سے مزید