• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے امریکی سیکرٹری دفاع کی فون کال کی درخواست رد کر دی

کراچی(نیوزڈیسک) امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین نے سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن کی طرف سے فون کال کی درخواست رد کر دی تھی۔ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائیڈر نے بتایا کہ 4 فروری کو چین کا مبینہ جاسوس غبارہ مار گرانے کے بعد سیکریٹری دفاع نے اپنے چینی ہم منصب وائی فینگے سے بات کرنے کی درخواست کی تھی۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے چین نے ہماری درخواست کو مسترد کر دیا تھا لیکن ہم رابطے کیلئے تمام ذرائع کو کھلا رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔امریکی شمالی کمانڈ کے سربراہ جنرل گلین وین ہارک نے کہا تھا کہ ایک بحری جہاز کو چینی غبارے کا ملبہ ڈھونڈنے کی ذمہ داری دے دی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید