• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کے باعث سڑکوں کی بندش سول سوسائٹی فورم کا اظہار مذمت

ملتان(سٹاف رپورٹر) سول سوسائٹی فورم ملتان کے جنرل سیکرٹری چوہدری منصور احمد ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر ملک محمد یوسف، سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر فاروق خان لنگاہ، ڈپٹی چیف آرگنا ئزر ملک امیر نواز، ڈپٹی چیف کوآرڈینیٹر وقاص فرید قریشی و دیگر نے ملتان میں پی ایس ایل کے سلسلے میں کرکٹ ٹیموں کی آمد کی وجہ سے ٹریفک نظام کے درہم برہم ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان کی مختلف شاہراؤں کو بلاک کر دیاگیاہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کھلاڑیوں کی آمدورفت کے لیے متبادل ذرائع استعمال کر یں۔
ملتان سے مزید